این اے193،الیکشن تیاریاں ،تین لاکھ سے زائد ووٹرز

این اے193،الیکشن تیاریاں ،تین لاکھ سے زائد ووٹرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پی ٹی آئی کے امیدوار سردار جعفر خان لغاری کی وفات کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست راجن پور این اے 193 جام پور پر انتخابات کی تیاریاں الیکشن کمیشن کی جانب سے مکمل کرلی گئی الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اس حلقے(بقیہ نمبر30صفحہ6پر )
 میں 3 لاکھ 79 ہزار 2 سو 4 ووٹرز اپنا حق رہی دہی دے استعمال کریں گے جن میں 2 لاکھ 6 ہزار 495 مرد ووٹر اپنے ووٹ کاسٹ کریں گے 1 لاکھ 72 ہزار 7 سو 9 خواتین ووٹ کاسٹ کریں گی اس حلقے میں ٹوٹل 237 پولنگ اسٹیشن اسٹیشن قائم کئے جارہے ہیں جن میں سے 81 مردوں کے لیے اور 77 خواتین کے لیے اور 79 کمبائن ہونگے ہوں گے جبکہ پولنگ بوتھ 711 ہوگی جن میں 400 مردوں کے لیے اور 311 خواتین کے لیے مختص ہونگے 80 کے قریب؟ کمپانڈ پولنگ اسٹیشن بھی قائم ہوں گے الیکشن کمیشن کی جانب سے اس حلقے میں 68 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے جن میں 210 پولنگ بوتھ جن 127 مردوں اور 83 خواتین کے شامل ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کا سامان میونسپل کمیٹی جامپور میں پہنچا دیا گیا ہے اور الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے. اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سابق صدر پاکستان سردار فاروق لغاری کے پوتے اور سردار اویس لغاری کے بیٹے عمار لغاری، پیپلز پارٹی کی جانب سے ریٹائرڈ ایڈیشنل آئی جی سندھ سردار اختر حسن گورچانی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق صوبائی وزیر خزانہ سردار محسن لغاری ہیں سیاسی کارنر میٹنگ کا سلسلہ زور پکڑ چکا ہے ایک دوسرے کے عہدیداروں پر سیاسی مقدمات کے الزامات بھی لگائے جا رہے ہیں کسی بھی ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر اس حلقہ میں دفعہ 144 نافذ ہوگا جب کہ دوسری لیئر میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک رینجر کو بھی سٹینڈ بائی رکھا جائے گا ۔