لاشاری والا جنگل ویران کرنے کےلئے ٹمبرمافیا متحرک،انتظامیہ غائب

لاشاری والا جنگل ویران کرنے کےلئے ٹمبرمافیا متحرک،انتظامیہ غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(نامہ نگار، تحصیل رپورٹر) دریائے سندھ ہیڈ تونسہ بیراج کے مقام پر لاکھوں ایکٹر رقبہ پر محیط لاشاری والا جنگل کی خوبصورتی دہائیوں سے ماند کی جارہی ہے گورنمنٹ(بقیہ نمبر38صفحہ6پر )
 کی جانب سے پولیس اور وائلڈ حکام پر مشتقل چوکیاں قائم کی گئیں تھیں اور خوبصورتی میں نکھار پیدا کرنے اورسیاحوں کو تفریح کا بہترین ماحول فراہم کرنے کے لئے سابقہ حکومت نے سفاری پارک بنانے کے لئے خطیر فنڈز مختص کئے تھے تاہم سرکاری رقبہ سے سرکنڈے، قیمتی لکڑیاں، نایاب جانوروں کا شکار مسلسل کیا جارہا ہے قیمتی درختوں جنگلی حیات کو آگ لگا کر ختم کرنے کے درپے ہیں وائلڈ لائف انچارج سید ظفر اقبال نے افیسران کے ہمراہ وزٹ کرکے نایاب جانور ہرن پاڑہ ، قیمتی درخت کیکر، سرکنڈہ، کاں کاٹ کر لیجانے اور چار سے پانچ مربع پر گندم اور سرسوں کی فصل کاشت کرنے پر لعل محمد، نزر حسین ، حسنین دیگر افراد جبکہ جنگل میں ڈیڑھ سے دو مربع رقبہ پر آگ لگا کر سرکنڈہ، کان قبضہ کی نیت سے جلانے پر ارشاد، اعجاز، نزر حسین، عامر، اکبر، رفیق، غلام حسین ودیگر کے خلاف وائلڈ لائف انچارج سید ظفر اقبال کی رپورٹ پر الگ الگ مقدمات درج کرلئے تاہم جنگل میں لگی آگ کو قابو نہ پایا جاسکا قبضہ گروپ تقریخی اہمیت کے حامل جنگل کو ویران کرنے کے درپے ہیں۔