مسیحی برادری کا ایسٹر کے روز الیکشن کی تاریخ رکھنے کیخلاف پر امن احتجاج

مسیحی برادری کا ایسٹر کے روز الیکشن کی تاریخ رکھنے کیخلاف پر امن احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مسیحی برادری کے مقدس دن 9 اپریل ایسٹر کے موقع پر الیکشن کروانے کی تاریخ کااعلان کرنے پر پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا کی قیادت میں مریم نشاط کالونی کے چرچ کے باہر عاصم عدنان، یونس شہزاد،سر نیر عاشق اٹھوال،ناصر جمیل، ڈیوڈ سندھو نائب صدر مینارٹی ونگ پنجاب،پاسٹر امتیاز، منیر پیارا اور یونس کھوکھر سمیت مسیح برادری کی ایک بڑی تعداد نے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا،اس موقع پر ایڈون سہوترا نے کہاعارف علوی کو مسیحی برادری کا دل دکھانے پر فوری ان سے معافی مانگنی چاہئے اور اپنے اس غیر آینی و غیر جمہوری اور غیر اخلاقی اعلان کو فوری طور پر واپس لینا چاہئے۔