ون ڈے رینکنگ، بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان 

ون ڈے رینکنگ، بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       دبئی (نیٹ نیوز)آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ ٹیسٹ اور ٹی20 کرکٹ میں قومی کپتان تیسرے نمبر پر ہیں ٹی20  میں محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں۔ نئی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ بالرز میں انگلینڈکے 40 سالہ جیمز اینڈرسن  پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ بھارت کے روی چندران ایشون 864 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر قابض ہیں، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی 2 درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 858 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔دوسری جانب ون ڈے کرکٹ رینکنگ میں امام الحق کا پانچواں نمبر موجود ہیں۔واضح رہے کہ آل راؤنڈرز کے ٹاپ 5 پلئیرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں جبکہ ون ڈے، ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ باؤلنگ میں بھی پاکستان کا کوئی باؤلر ٹاپ ٹین فہرست میں شامل نہیں ہے قومی کپتان بابر اعظم ون ڈے میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔