حرا خان اور ماڈل و اداکار ارسلان خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ حرا خان اور ماڈل و اداکار ارسلان خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ ان کی شادی کی مختلف تقریبات سے ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔شیندی سے قبل مہندی لگائی اور مہندی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری کے کئی ستاروں نے اپنے رقص کے جلوے بکھیرے۔مہندی لگائی کے موقع پر حرا خان سبز جبکہ ارسلان خان نے سرمائی رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جس میں دونوں خوب جاذب نظر آئے۔مہندی نائٹ میں ناصرف حرا خان اور ارسلان خان بلکہ کئی فنکاروں نے دھمال ڈالا جن میں اداکارہ درفشاں اور اداکار شان شاہد کی بھتیجی اور ماڈل نتالیہ شاہد قابل ذکر ہیں۔ اس موقع پر حرا خان اور ارسلان خان نے نارنجی رنگ کی تھیم کو اپنایا۔
شادی کی تقریب میں نوبیاہتا جوڑے نے ہلکے گلابی رنگ کا انتخاب کیا اور اسی رنگ کے لباس زیب تن کئے۔ ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد ان کے بہت سے مداح اور ساتھی فنکار نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔
