اعجاز اسلم نے کم عمری میں شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

اعجاز اسلم نے کم عمری میں شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار اعجاز اسلم نے کم عمری میں شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی۔نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے اعجاز اسلم نے کہا ہے کہ میرے والدین نے میری کم عمری میں شادی کروا دی تھی۔انہوں نے کہا کہ جب مجھے ماڈلنگ اور اداکاری کرتے دیکھا تو انہوں نے میری شادی کے بارے میں فیصلہ کر لیا تھا۔اعجاز اسلم نے کہاکہ میری شادی بہت جلدی ہو گئی تھی حتیٰ کہ میں اکلوتا بیٹا تھا اور میری 3 بہنیں تھیں۔اداکار نے مزید کہا کہ اکلوتا ہونے کی وجہ سے خاندان کا بہت دباؤ تھا اس لیے چھوٹی عمر میں شادی کرنی پڑی۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے شادی کے بعد کیریئر پر توجہ دی جس میں گھر والوں نے انہیں بہت سپورٹ کیا اور اس میں کوئی شک نہیں کہ میں آج جس مقام پر ہوں اس میں میری فیملی کا بہت اہم کردار ہے جسے میں کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔

مزید :

کلچر -