سمن آباد پولیس کی کارروائی،چار سٹے بازگرفتار،داؤپر لگی 39 ہزارکی نقدی برآمد
لاہور(کر ائم رپو رٹر)سمن آباد پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار سٹے بازوں کو گرفتار کرلیا۔ سمن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر جوئے کے اڈے پر چھاپے کے دوران بدنام زمانہ سٹے بازوں خالد بٹ، سعید، عابد اور تنویر کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے داؤپر لگی 39 ہزار روپے سے زائد نقدی، موبائل فونز و دیگر سامان برآمد کر لیا۔
