قصور،مسافر ویگن الٹنے سے خاتون سمیت 6 افراد زخمی
قصور(بیورورپورٹ)رائیونڈ روڈ قصور پر مسافر ویگن الٹ جانے سے عورتوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے تفصیل کے مطابق کوسٹر مسافروں کو لے کر قصور آ رہی تھی کوسٹر جب نول بانسوں کے قریب پہنچی تو سڑک کے کنارے ایکسیویٹر مشین کھڑی تھی اور سڑک خراب ہونے کی وجہ سے اسکو بچانے کی کوشش میں ویگن الٹ جانے کے نتیجہ میں ایلیمنٹری سکول جبو میل کی ٹیچر شکیلہ خانم،محمد رمضان، سرور وغیرہ زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتا ل پہنچا دیا گیا پولیس مصروف کارروائی ہے
