شہر کے سکول و کالجز، یونیورسٹیز میں ٹریفک آگاہی لیکچرز کا سلسلہ جاری

شہر کے سکول و کالجز، یونیورسٹیز میں ٹریفک آگاہی لیکچرز کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)مستنصر فیروز کی ہدایت پر ایجوکیشن یونٹ کے مختلف سکول و کالجز، یونیورسٹیز میں ٹریفک آگاہی لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے، ایس پی سٹی شہزاد خان نے کوئین میری کالج میں ٹریفک قوانین پر لیکچر دیا، پرنسپل، وائس پرنسپل اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقعہ پر طالبات کو لرنر پرمٹ بھی جاری کئے گئے، آگاہی لیکچرز میں روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کیا گیا، ایس پی شہزاد خان کا کہنا تھا کہ مہذب معاشرے کا اندازہ شہریوں میں موجود ٹریفک شعور سے لگایا جاسکتا ہے،ٹریفک سسٹم کا انحصار روڈ انجینئرنگ، ایجوکیشن اور انفورسمنٹ پر ہے، ٹریفک سسٹم میں بہتری چالانوں سے نہیں، شعور اجاگر کرنے سے ممکن ہوگی، ٹریفک ایجوکیشن کو سلیبس کا حصہ ہونا چاہیے، ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ حادثات قسمت میں نہیں بلکہ ہمارے غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کیوجہ سے رونما ہوتے ہیں، ہر کام سختی سے نہیں کیا جاسکتا، ایجوکیشن بے حد ضروری، اچھا ڈرائیور وہ ہے جو محفوظ ڈرائیونگ کرے۔

مزید :

علاقائی -