ماہر افرا د ی قوت کی دستیابی اولین ترجیح: جنرل معظم اعجاز

ماہر افرا د ی قوت کی دستیابی اولین ترجیح: جنرل معظم اعجاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         راولپنڈی (پ ر) ماہر افرادی قوت کی دستیابی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار ریکٹر نیوٹیک جنرل معظم اعجاز نے نیوٹیک میں جشن بہاراں اور المنائی گیٹ ٹو گیدر کے موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے کیا ریکٹر نیو ٹیک جنرل معظم اعجاز نے کہا کہ ملکی معاشی ترقی کے لئے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں مزید کہا کہ طلباء اور فیکلٹی کے مصروف تعلیمی شیڈول میں بریک دینے کے لیے غیر نصابی  سرگرمی کا بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوے  نیوٹیک میں  فروری 2023 کو جشن بہاراں اور المنائی گیٹ ٹوگیدر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء کی ایک بڑی تعداد بشمول طلباء ان  کے اہل خانہ اور فیکلٹی/ معاون عملہ کے ساتھ ساتھ دیگر یونیورسٹیوں کے طلباء نے بھی شرکت کی۔ جشن بہاراں میں آرٹس کی نمائش، خاکوں کے مقابلے، مختلف گیمز شامل تھے۔ طلباء نے متعدد ثقافتی پرفارمنسز پیش کیں جس میں انہوں نے روایتی لباس اور مختلف سیاحتی مقامات کی نمائش کی۔ ان ثقافتی پرفارمنسز نمائشوں میں پاکستان کی ثقافت کی شاندار نمائش کی گئی۔ طلباء اور فیکلٹی ممبران نے اس تقریب میں مختلف فوڈ بوتھس کا بھی اہتمام کیا گیا  جبکہ طلباء اور حاضرین میں انسان دوستی کے جذبے کو ابھارنے اور دوسروں کی مدد کرنے کے لیے  بلڈ  ڈ ونیشن  کیمپ  اور ایک مفت آئی کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا۔نیوٹیک  کے سابق طلباء کو بھی  تقریب میں مدعو کیا گیا تھا، انہوں نے اپنے اساتذہ سے بھی ملاقات کی۔ فیکلٹی، معاون عملہ اور طلباء کے اہل خانہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔فیسٹیول نے نہ صرف طلباء کو اپنے تخلیقی پہلو کے اظہار کا موقع فراہم کیا بلکہ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے کر ان کے تعاون اور قائدانہ صلاحیتوں کو بھی اجاگر کر نے کا موقع فراہم کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی  ریکٹر  نیوٹیک  لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز، نے طلباء کے سٹال کا جائزہ لیا  اور ان کی کوششوں کو سراہا۔ 

مزید :

کامرس -