پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنوں کی خو د کو ہتھکڑیاں لگا کر اسمبلی ہال آمد
لاہور(شہزاد ملک)جیل بھرو تحریک کے آغاز کے دن ہی پی ٹی آئی کی طرف سے گرفتاریاں دینے والوں کے اعزاز میں پارٹی کے پنجاب آفس جیل روڈ پر تقریب منعقد کی گئی۔ جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دینے والے کارکنان پر جوش نظر آئے، این اے 120 سے متوقع ا میدوار میاں عباد فاروق نے اپنی قیمتی گاڑی کے اوپر جیل کی سلاخوں والا جنگلا لگا کر خود کو اس میں بند کرلیا۔کچھ کارکنان اپنے ہاتھوں میں ہتھکڑ یاں پہن کر آئے،اعجاز چودھری فوکل پرسن جیل بھرو تحریک نے بھی اپنے ہاتھوں میں ہتھکڑی پہن رکھی تھی۔ولید اقبا ل،وقاص اسلم، ابرارالحق،میاں اسلم اقبال،مراد راس سمیت سابق وزراء ٹکٹ ہولڈر گاڑیوں کی ٹولیوں کی شکل میں اسمبلی ہال آئے۔کارکنان حکومت کے خلاف نعرے بازی کر تے رہے، ایک بڑے کنٹینر پر کھڑے ہو کر رہنماوں نے تقاریریں کیں،جبکہ مال روڈ کے اطراف میں ٹریفک کا دباؤ رہا۔
رہنما ہتھکڑیاں
