لیہ سے کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد
لاہور(کر ائم رپو رٹر) کاّؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا ایک مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیا، ِِِِ ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب کی ڈی جی خان کی ٹیم کو معتبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد تھانہ لیہ کے علاقے میں میں حساس اداروں،دیگر دفاتر اور عمارتوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جس پر سی ٹی ڈی پنجاب کی ٹیموں نے ضلع لیہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے تحریک طالبان پاکستان کے ایک دہشت گرد عبد القیوم کو گرفتار کر لیا، دہشت گرد کے قبضے سے خود کش جیکٹ بنانے کا سامان، ایک آئی ای ڈی، دھماکہ خیز مواد، بال بیئرنگ، سیفٹی فیوز، پرائما کارڈ، الیکٹرک ڈیٹونیٹر اور 2515 گرام وزنی 9V بیٹریاں اور الیکٹرک سوئچ برآمد کر لیا گیا ہے - گرفتار دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
دہشت گرد گرفتار
