گھریلو خاتون کے جادو ٹونہ نے ملک کو تباہ کر دیا، مریم اورنگزیب
اسلام آباد(آئی ا ین پی) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پچھلے 9ماہ سے ملک میں تماشا لگا ہوا ہے،جیل بھرو تحریک ملک کیخلاف سازش کی تحریک ہے،یہ جیل بھرو تحریک نہیں ''جیل بچو تحریک'' ہے،گھریلو خاتون توشہ خانہ کی گھڑیاں اور القادر ٹرسٹ کی زمین فروخت کرتی رہیں،گھریلو خاتون کے جادو ٹونے نے ملک کو تباہ کیا ہے، جب بھی حالات بہتر ہوتے ہیں تو عمران خان ایک نئے تماشے کا اعلان کردیتے ہیں،پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کردیا گیا ہے، عمران خان توشہ خانے کے چور ہیں وہ ہائی کورٹ، ایف آئی اے، سپریم کورٹ سمیت کہیں پیش نہیں ہوتے، فرح خان اس گھریلو خاتون کی فرنٹ ویمن ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ پچھلے 9ماہ سے ملک میں تماشا لگا ہوا ہے۔ ملک پر 4سال نالائقوں اور نااہلوں نے حکمرانی کی، سرکاری خزانہ مخالفین کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا، اس کے باوجود ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے، کرپشن نہ ملی تو ہیروئن کے کیسز بنائے گئے۔ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمنٹ نے عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو باہر پھینکا، سوال پوچھو تو کہتے ہیں یہ ملک کے خلاف سازش ہے، سازش کی کہانی پر 9 مہینے تک تماشے کیے گئے، یہ شخص جانتا ہے کہ سائفر کی کوئی کہانی نہیں تھی، یہ جانتا ہے امریکا نیکوئی سازش نہیں کی تھی، سازش امریکا سے ہوتے ہوئے محسن نقوی تک آگئی۔ رہنما ن لیگ نے کہا کہ عمران خان کسی ادارے اور عدالت میں پیش نہیں ہوتا، وہ توشہ خانہ کیس میں 2020سے فرار ہے کیونکہ یہ چور ہے، آپ کو ادارے بلارہے ہیں اور آپ جیل بھرو تحریک چلا رہے ہیں، اس کے ساتھ ضمانتیں بھی کروا رہے ہیں۔ عمران خان کی اہلیہ سے متعلق مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس گھریلو خاتون نے سیاسی مخالفین کوغداری سے جوڑنے کا کہا، گھریلو خاتون توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچتی رہی، گھریلو خاتون کے جادو ٹونے نے ملک کو تباہ کیا، فرح خان گھریلو خاتون کی فرنٹ مین تھی، توشہ خانہ سے ہیروں کے ہار چوری کیے گئے۔
مریم اورنگزیب
