کلرک ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف ریلی
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سندھ کی کال پر سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سکھر کے زیر ڈی ایچ او آفیس تا سکھر پریس کلب تک بڑھتی ہوئی مہنگائی اور آئی ایم ایف پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیکر نعریبازی کی گئی مظاہرے میں آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن میں شامل مختلف ٹریڈ یونین ہیلتھ، ایجوکیشن، ایریگشن، پاپولیشن، بدیات،روڈ ڈپارٹمنٹ سمیت مختلف یونینز کے مرد و خواتین ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی ودھرنے کی قیادت صوبائی رہنما مقبول حسن مہر،آغا طاہر مغل،علی مردان شیخ،کریم داد بگٹی،پناہ مہر،سردار پیزادہ،میڈم آسیہ بیگم،نقیب مرزا،نثار میمن و دیگر کررہے تھے اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہناتھا کہ حکمرانوں نے اپنی کرسیاں بچانے کیلئے عوام کو آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے ایک سال میں مہنگائی کی شرح میں اضافے نے غریب عوام اور سرکاری ملازمین کو بھی پریشان حال کررکھا ہے،بجلی،گیس،پیٹرول سمیت اشیاء خوردنوش کی بڑھتی ہوئی قیمت نے عوام کی کمر تور رکھی ہے سرکاری ملازمین مخصوص تنخواہوں پر زندگی بسر کررہے ہیں جو سراسر ظلم و زیادتی ہے سرکاری ملازم کی تنخواہیں مہنگائی کے حساب سے بڑھائی جائے تاکہ ملازمین اپنے گھر کی کفالت کرسکے رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے سمیت ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ و دیگر جائز حقوق فراہم کرنے میں اپنا کردار اداکریں۔
