مسلح مو ٹر سا ئیکل سوار شر پسند عنا صر نے ڈاکٹر کے گھر پر ہینڈ گر نیڈ پھینک دیا
پشاور(کرائم رپورٹر)حیا ت آباد پولیس سٹیشن کی حدود فیز 6میں نامعلوم مسلح مو ٹر سا ئیکل سوار شر پسند عنا صر نے ڈاکٹر کے گھر پر ہینڈ گر نیڈ پھینک دیا جو زوردار دھما کہ سے پھٹ گیا جسکے نتیجے میں گھر کے مین گیٹ اور شیشے ٹو ٹ گئے تاہم کسی قسم کا جا نی نقصا ن نہیں ہوا۔ بی ڈی یو اور تفتیشی ٹیم نے کرائم سین سے شواہد اور سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فوٹیج حاصل کر کے تحقیقا ت کا دا ئر ہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ صبح ڈا کٹر سید محمد الیا س ولد سید احمد ادریس سکنہ حیا ت آباد فیز 6کے گھر پر نامعلوم مسلح مو ٹر سا ئیکل سوار و ں نے انکے گھر پر ہینڈ گر نیڈ سے حملہ کر دیا جسکے نتیجے میں مین گیٹ کو جزوی نقصا ن پہنچا اور گھر کے کھڑکیو ں کے شیشے ٹو ٹ گئے تاہم کسی قسم کا جا نی نقصا ن نہیں ہوا پولیس کی ٹیم نے جائے وقو عہ سے شواہد، سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فوٹیج اور دیگر شواہد اکھٹے کر کے نامعلوم ملزمو ں کیخلاف مقد مہ درج کر لیا ہے۔
