چکدرہ بازار میں انتظامیہ نے گیس ایجنسی کی دکان مسمار کردی

چکدرہ بازار میں انتظامیہ نے گیس ایجنسی کی دکان مسمار کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکدرہ(تحصیل رپورٹر)چکدرہ بازار میں انتظامیہ نے گیس ایجنسی کی دکان مسمار کردی ہے، دکان کے مالک نے کی انتظامیہ کے خلاف ہرزہ سرائی، دکان لیز پر لی تھی جس کی تین لاکھ روپے اداکرچکاہوں، ماہانہ کرایہ بھی باقاعدگی سے دیتا رہاہوں  نوٹس دیئے بغیر دکان مسمار کرنا ظلم ہے،میرالاکھوں کا نقصان ہوگیاہے، مالک دکان کا مؤقف، دکان غیرقانونی طور پر لیز پر دی گئی تھی، اسسٹنٹ کمشنر کامؤقف، تفصیلات کے مطابق مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر دیر لیویز اہلکاروں نے چکدرہ بازار میں گیس ایجنسی کے لئے لیز پر دی گئی دکان مسمار کردی ہے، دکان کے مالک احسان اللہ کے مطابق یہ دکان 2006ان کے پاس لیز پر تھی اور اس کی تین لاکھ روپے ایڈوانس رقم وہ کرچکاہے جبکہ ماہانہ کرایہ بھی باقاعدگی سے دیتا رہا ہے، ان کے مطابق دکان پر لاکھوں روپے خرچ کئے گئے تھے جبکہ انتظامیہ نے بغیر نوٹس دیئے بھاری مشنری سے دکان مسمار کردی جو ظلم کی انتہاہے، دوسری اسسٹنٹ کمشنرآدینزئی محمد داؤد سلیمی کاکہناہے کہ دکان کی لیز غیر قانونی طور پر کی گئی تھی جبکہ اس کا کرایہ بھی سرکار کو نہیں مل رہا تھا۔