چیئرمین نیب استعفا،عوام کو حقائق بتائے جائیں، فائق شاہ
پشاور(سٹی رپورٹر)چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن، پارلیمنٹ اور صدر مملکت کے اقدامات میں تضاد اور ایک بڑا خلا ہے جس سے آئینی اور قانونی پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں یہ رسہ کشی ملک کو تباہ کر رہی ہے جس سے سیاسی اور آئینی بحران جنم لے چکا ہے تمام اداروں پر مشتمل بورڈ بنا کر فیصلے کئے جائیں مسلم لیگ ن کی قیادت اور مریم نواز مسلسل عدلیہ کے خلاف بیان بازی کر رہی ہیں یہ رویہ سب کیلئے باعث شرم و حیا ہے خود ہی اداروں کو کمزور کر کے بہتری کی توقع رکھتے ہیں جو میٹھا میٹھا ھپ کڑوا کڑوا تھو تھو کے مترادف ہے وجوہات تمام ذاتیات کی وجہ سے ہیں آئین اور قانون کسی کو پسند نہیں ادارے سخت نوٹس لیں، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان عوام کو غرق کر دیا ہے کوئی سننے والا نہیں ملک ڈیفالٹ ہوا تو کسی کیلئے کچھ نہیں بچے گا اس لئے سب ادارے اور سیاسی جماعتیں فوری فیصلہ کریں محمد فائق شاہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنی ٹیم کو بار بار بڑھا رہے ہیں یہ ملک کو تباہ کر دیں گے وزرا کی فوج ظفر موج اکٹھی کرنا غریب کیلئے مذاق ہے جسے کم ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ خود داری اور ملازمت توسیع خطرناک ہیں۔
