نگران مشیر صحت دفاتر میں اوقات کار کی پابندی نہ کرنے پر برہم 

نگران مشیر صحت دفاتر میں اوقات کار کی پابندی نہ کرنے پر برہم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)نگراں صوبائی مُشیر برائے محکمہ صحت ڈاکٹر عابد جمیل نے محکمہ صحت کے دفاتر میں اوقات کار کی عدم پابندی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو اوقات کار کی پابندی کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔ وہ گزشتہ روز محکمہ صحت میں اعلی سطح اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں سپیشل سیکرٹری ہیلتھ عطاالرحمان، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی، ڈپٹی سیکرٹری ڈرگز ابراہیم و دیگر افسران نے شرکت کی۔نگران مشیر نے ہدایات جاری کیں کہ کوئی بھی فائل 48 گھنٹوں سے زیادہ کسی بھی دفتر میں پڑا نہیں رہنا چاہئے۔ سرکاری فائل اپنے ساتھ روک کے رکھنے کیلئے متعلقہ افسر جوابدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج صبح ہیلتھ سیکرٹریٹ پہنچا تو زیادہ تر لوگ غائب تھے جو آئندہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ کے ہر دفتر کادورہ کروں گا۔ انھوں نے سختی سے ہدایت کی کہ کوئی بھی اہلکار دفتری اوقات کار کے دوران  غائب پایا گیا تو اسکے خلاف سخت قانونی کارروئی کی جائیگی۔انھوں نے کہا کہ کوئی ملازم کتنا بھی دیر تک  دفتر میں بیٹھا رہے صبح بروقت دفتر میں ہونا چاہئے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹوریٹ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ جلد سے اوقات کار کی پابندی سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کرے۔