ملک کو کسی ایک شخص کے خواہش کے مطابق نہیں چلایا جا سکتا ہے: مولانا عطاء الرحمان
چارسدہ (بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کو کسی ایک شخص کے خواہش کے مطابق نہیں چلایا جا سکتا۔ ملک میں آئین کے مطابق بروقت انتخابات ہونے چاہئے۔پی ٹی آئی کے قیادت ایک طرف جیل بھروں تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتی ہے تو دوسری طرف قیادت عدالتوں سے ضمانتیں لینے میں مصروف ہے،عوام نے عمران خان کے دوغلے پالیسی کو مسترد کر دیا ہے اس لئے آنے والا وقت جے یو آئی کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ کے علاقہ اتمانزئی میں شمولیتی جلسے سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کے صوبائی راہ نماء طارق اعظم خان اور ان کے بیٹے جمیل اعظم خان اپنے خاندان اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی سے مستفعی ہوئے اور جے یو آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر شمولیتی جلسے اور بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا عطاء الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت ملک میں روایتی سیاست پر نہیں بلکہ ملک میں اسلامی نظام اور یہاں کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج لوگ پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں سے مستعفیٰ ہوکر جے یو آئی میں شمولیت احتیار کر رہے ہیں۔ عوام نے پی ٹی آئی اور عمران خان کے دوغلے سیاسی پالیسوں کو مسترد کردیا ہے اگر ان کو مزید وقت دیا جاتا تو یہ ملک کا مزید بیڑا غرق کر دیتے اس لئے آنے والا وقت جے یوآئی ہے جس کے لئے کارکنان ابھی سے تیاری شروع کرے۔ اس موقع پر ان کا مزید کہ تھا کہ پی ڈی ایم ایک سیاسی اتحاد ہے ا سلئے ملک میں عام انتخابات کے لئے جے یو آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتیں اپنے حق میں فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔ جے یو آئی ملک میں صاف اور شفاف انتخابات سمیت آئین کے مطابق انتخابات پر یقین رکھتی ہے اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں بروقت اور آئین کے مطابق انتخابات ہو۔ ایک سوال کے جوا ب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھروں تحریک ایک ٹوپی ڈراما ہے جہاں قیادت کی جانب سے کارکنان کو جیل جانے کے لئے کہا جا رہا ہے لیکن قیادت خود ضمانتیں لینے کے لئے عدالتوں کے چکر کاٹ رہی ہے۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان افغانستان سمیت دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتی ہے، اگر دونوں ممالک میں امن ہوں تو دونوں ممالک ترقی کرینگے اس لئے ہم ا س خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا عطاء الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی ایک تلخ حقیقت ہے جس نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے لیکن ملک کی تمام سیاسی قیادت کو ملک کے بحرانوں سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے کردار اداکرنا چاہئے۔دوسری جانب اس موقع پر شمولیتی جلسے سے سابق ایم این اے مولانا گوہر شاہ، سابق صوبائی وزیر ارشد عبداللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
