پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن کی تاریخ سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت آج ہوگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن کی تاریخ سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں9 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آج سماعت میں 3سوالات کاجائزہ لے گی،وفاق اور صوبوں کے عام انتخابات کے حوالے سے ذمہ داری کیاہے؟انتخابات کی تاریخ دینے کا آئینی اختیار کب اور کیسے استعمال کرنا ہے؟اسمبلی تحلیل ہونے پرالیکشن کی تاریخ دینا کس کی ذمہ داری ہے؟
