ہمیں کیا پتہ کہ یو ایس بی میں گانے ہیں یا فلمیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ لانگ مارچ جلاﺅ گھیراﺅ سے متعلق کیس میں تفتیشی پر برہم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لانگ مارچ جلاﺅ گھیراﺅ سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر تفتیشی پر برہم ہو گئی، عدالت نے کہاکہ ہمیں کیا پتہ کہ یو ایس بی میں گانے ہیں یا فلمیں۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں لانگ مارچ جلاو¿ گھیراو¿ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،تفتیشی افسر کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کیے جانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو جواب دیا کہ مقدمے سے جڑے حقائق یو ایس بی میں موجود ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ ہمیں کیا پتہ کہ یو ایس بی میں گانے ہیں یا فلمیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ ٹرانسکرپٹ کہاں ہے؟تفتیشی افسر کی جانب سے ٹرانسکرپٹ پیش نہ کیے جانے پر عدالت برہم ہو گئی،عدالت نے کہاکہ ڈی ایس پی لیگل ریکارڈ کیساتھ آئندہ سماعت پر پیش ہوں،عدالت نے آئندہ ہفتے تک سماعت ملتوی کردی۔
