امام الحق نے کیریئر کے اختتام پر ثانیہ مرزا کو مبارک دی تو شعیب ملک کی اہلیہ نے آگے سے کیا جواب دیا؟ جانئے

امام الحق نے کیریئر کے اختتام پر ثانیہ مرزا کو مبارک دی تو شعیب ملک کی اہلیہ ...
 امام الحق نے کیریئر کے اختتام پر ثانیہ مرزا کو مبارک دی تو شعیب ملک کی اہلیہ نے آگے سے کیا جواب دیا؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے بھارتی ٹینس ثانیہ مرزا کو 20 سالہ کیرئیر کے اختتام پر مبارکباد پیش کی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ٹوئٹر پر امام الحق نے  ثانیہ کے نام پیغام میں کہا کہ آپ کی ریٹائرمنٹ ایک دور کا اختتام ہے،  شاندار کیرئیر مبارک ہو بھابھی۔امام الحق نے لکھا کہ مجھے یقین ہے آپ کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والی لڑکیوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔قومی کرکٹر نے  ثانیہ مرزا کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

تاہم ثانیہ مرزا نے بھی امام الحق کے پیغام پر جواب دیا اور ٹوئٹ کی کہ شکریہ میرے بھائی۔واضح رہے کہ بھارتی سٹار ثانیہ مرزا کا ٹینس کیرئیر شکست کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

دبئی چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں ثانیہ مرزا امریکی ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ڈبلز ایونٹ میں شریک ہوئیں، انہیں روسی جوڑی نے اسٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ صفر سے ہرا دیا۔اس شکست کے ساتھ ثانیہ مرزا کا 20 سالہ ٹینس کیرئیر ختم ہو گیا، 36 سالہ ٹینس اسٹار نے 2003 میں پروفیشنل ٹینس کا آغاز کیا اور 6 گرینڈ سلم ٹرافیز اپنے نام کیں۔

مزید :

کھیل -