کامیڈی سے بھرپور فلم" ہیرا پھیری 3 "کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا

کامیڈی سے بھرپور فلم" ہیرا پھیری 3 "کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا
کامیڈی سے بھرپور فلم
سورس: Twitter/@HimeshMankad

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی رولر کوسٹر ہیرا پھیری فرنچائز کی تیسری فلم کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا گیا۔

مداحوں کو 2000 میں ریلیز ہونے والی ہیرا پھیری کے تیسرے حصے کا بے صبری سے انتظار تھا جو جلد ختم ہونے والا ہے کیونکہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ کامیڈی کنگ اکشے کمار پریش راول اور سنیل شیٹی کی "ہیراپھیری 3" جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں اکشے ایک مرتبہ پھر راجو، سنیل شیٹی شیام اور پریش راول بابو بھائیا کے مشہور کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

بھارتی صحافی ہمیش منکڈ نے فلم کے سیٹ سے ہیرا پھیری اسٹارز کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر دی کہ فلم کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید :

تفریح -