جیل بھرو تحریک، پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی رہائشگاہوں کے باہر اعلانات
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے کا اعلان کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کے گھر کے باہر پہنچ گئی ، پولیس کی جانب سے گرفتاری دینے کے لیے اعلانات کیے گئے ۔
جیو نیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں کی جانب سے اعلانات کیے گئے کہ جو لوگ گرفتاری دینا چاہتے ہیں وہ گرفتاری دے دیں ، پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی رہائشگاہ کے باہر بھی اعلانات کیے۔
دوسری جانب پشاور جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے کہا کہ ہم جیل کے باہر گرفتاری دینے آئے ہیں ، گرفتاری کے لیے کسی وین کی ضرورت نہیں ہے ، جیل کے دروازے کھولے جائیں تاکہ ہم اندر جا سکیں ۔
