ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
 آپ کی کوئی ایسی غلطی تو ہے جو آپ کو پریشان کررہی ہے اور آپ مسلسل مشکلات سے گزر رہے ہیں۔ اس وقت آپ کو نماز سے مدد لینے اور صدقے کی ضرورت ہے۔
برج ثور
 جو آفر ملے اس کے بارے میں غور و فکر ضرور کریں۔ آپ کے لئے ایک بند سلسلہ دوبارہ چلنے کی پھر امید پیدا ہو رہی ہے اور جس بھی رکاوٹ کا سامنا تھا وہ اب دور ہو گی۔
برج جوزا
 روحانی قوت بڑھانے کے لئے صدقہ دیں نماز کی پابندی کے ساتھ تیسرے کلمے کا ورد سارا دن زبان سے جاری رکھا کریں اور جھوٹ و ناجائز آمدن سے دور رہیں۔
برج سرطان
 ناراض لوگوں سے صلح کا امکان ہے جو لوگ کسی مسئلے کو لے کر کافی دنوں سے پریشان چلے آ رہے تھے۔ ان شاءاللہ اس کا کوئی حل بھی ضرور نکلے گا اور کچھ رقم بھی مل سکتی ہے۔
برج اسد
 جو لوگ اپنے کسی بھی قدم کو اٹھانے میں پریشان ہیں وہ استخارے کی مدد سے چلیں۔ اس طرح نقصان سے بچ جائیں گے۔ آج ویسے غیبی مدد سے آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔
برج سنبلہ
 ان شاءاللہ پرانے کام میں کامیابی ملے گی۔ ایک بگڑا ہوا کام بحکم اللہ چل پڑے گا اور جس بھی پریشانی نے تنگ کیا ہوا تھا، وہ ایسے غائب ہوگی کہ حیران رہ جائیں گے۔
برج میزان
 اب تو حالات ایسے ہیں کہ کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ اگلا قدم کیا اٹھایا جائے اس وقت آپ کو تمام حالات کا از سر نو جائزہ لے کر اپنی اصلاح کرکے ہی چلنا ہوگا۔
برج عقرب
 بندش جیسی صورت حال بنی ہوئی ہے اور مالی طور پر بھی سخت مشکل کا سامنا ہے اس وقت جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں۔ اس میں ناکامی ملتی ہے، نماز سے مدد لیں۔
برج قوس
 اپنے اندر کی صفائی کریں، آپ کا اندر صاف ہوگا تو پھر قدرتی مدد ملنا شروع ہو جائے گی۔ اس وقت تو آپ خود غلط راستے پر ہیں اور پھر پریشان بھی ہو رہے ہیں۔
برج جدی
 جن افراد نے آپ کو زندگی میں مشکلات پیدا کی ہوئی ہیں جب تک آپ ان سے خود دور نہیں ہوں گے وہ آپ کی جان نہیں چھوڑیں گے۔ آج پروگرام بنا لیں تو بہتر ہے۔
برج دلو
 جب حالات اچھے ہوتے ہیں تو آپ فضول کاموں میں لگے جاتے ہیں اور جب وقت کی قدر نہیں کریں گے تو کیا حاصل ہوگا۔ اب اس اچھے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
برج حوت
 جن افراد نے کافی عرصے سے مشکلات میں زندگی بسر کی ہے ان کے لئے ان شاءاللہ اب اچھی خبریں ہیں۔ اب بالکل پریشان نہ ہوں۔ قدرتی ذریعے حالات بدلیں گے۔