بینک آف پنجاب کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیساتھ شراکت کا اعلان 

Feb 23, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹ)بینک آف پنجاب، ملک بھر میں سب سے بڑے ٹچ پوائنٹس کے ساتھ ایک سرکردہ پبلک سیکٹر بینک، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ ایک اہم شراکت کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہے، جس کا مقصد پورے ملک میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستفیدین کو نقد گرانٹس کی موثر تقسیم میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ پاکستان بھر میں سماجی و اقتصادی ترقی اور مالی شمولیت کی حمایت کرنے کے ہمارے عزم میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرنے والے اس معاہدے پر 21 فروری 2024 کو اسلام آباد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈ کوارٹر میں دستخط کیے گئے۔ بینک آف پنجاب پبلک سیکٹر کا پہلا بینک بن گیا ہے جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو خدمات فراہم کرے گا۔دستخط کی تقریب میں معزز شخصیات بشمول بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سیکرٹری عامر علی، صدر اور سی ای او بینک آف پنجاب ظفر مسعود، بینک آف پنجاب کے چیف ڈیجیٹل آفیسرنوفل داؤداورہیڈ آف ڈیجیٹل بینکنگ عمران اشرف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بینک آف پنجاب کے دیگر سینئر ایگزیکٹوز کے ساتھ شرکت کی، جس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستفید ہونے والوں کی فلاح و بہبود اور بااختیار بنانے کے اجتماعی عزم پر زور دیا۔اس تعاون کے تحت بینک آف پنجاب اپنے وسیع برانچ نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان کے تمام صوبوں میں اے ٹی ایم، پارٹنر بینکوں اور ایجنٹ نیٹ ورکس کے ذریعے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو اپنی خدمات فراہم کرے گا۔بینک آف پنجاب تقریباً 20 لاکھ مستفیدین کی خدمت کرے گا، جس میں بلوچستان کے 15 اضلاع میں 1لاکھ90 ہزار مستفیدین، پنجاب کے 8 اضلاع میں 1لاکھ93 ہزار سے زیادہ، خیبر پختونخواہ کے 3 اضلاع میں 2لاکھ15 ہزار مستفیدین اور سندھ کے 4لاکھ59 ہزار سے زائد5 اضلاع کے مستفیدین شامل ہیں۔ ہم متعدد ذرائع مثلاًبرانچ بینکنگ، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور اسٹریٹجک پارٹنرشپس کو یکجا کرتے ہوئے نقد گرانٹس کی بغیر کسی رکاوٹ اور بروقت تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہیں۔بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے بینک آف پنجاب کی سماجی ذمہ داری اور پاکستان کے تمام صوبوں میں اس کی لازمی موجودگی کے غیر متزلزل عزم پر زور دیا۔”بینک آف پنجاب غربت کے خاتمے اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کے اپنے مقصد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ شراکت کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ تعاون مثبت سماجی اثرات کو فروغ دینے افراد اور خاندانوں کے مستقبل کو بااختیار بنانے کے لیے ہماری لگن کو واضح کرتا ہے۔“

پنجاب بینک

مزیدخبریں