کپاس کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

   کپاس کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں (بیورو رپورٹ،نمائندہ  پاکستان) محکمہ زراعت کی جانب سے کپاس کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ضلع کونسل لودھراں کے کانجو ہال میں ٹکنیکل فیلڈ سٹاف کے لیے خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ سیکریٹری ایگریکلچر ساوتھ پنجاب ثاقب علی عطیل کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکریٹری زراعت ٹاسک فورس ساوتھ پنجاب ڈاکٹر حیدر(بقیہ نمبر2صفحہ7پر)

کرار نے تمام فیلڈ سٹاف، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، زراعت آفیسران سمیت فیلڈ اسسٹنٹس کو ٹریننگ فراہم کی۔ پروگرام میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع لودھراں محمد ظفر ملک   اسسٹنٹ  ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ا ینڈ کوا لٹی کنٹرول ملک ا کرام ا لحق سمیت تمام ضلع کے سٹاف نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ کسان اور کاشتکار اگیتی کپاس اگائیں اور زیادہ منافع کمائیں۔ایڈیشنل سیکریٹری زراعت ٹاسک فورس نے کہا کہ اگیتی کپاس کی کاشت سے فصل صحت مند اور توانا پیدا ہوتی ہے اور کپاس کا پودا بھرپور پھل اٹھاتا ہے جس سے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی ٹرپل جین اقسام کا انتخاب کیا جائے تاکہ گلابی سنڈی کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گلابی سنڈی کپاس کی فصل کا انتہائی خطرناک کیڑا ہیجس کے حملے سے کپاس کی کوالٹی اور پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہی لہذا کپاس کی ٹرپل جین اقسام کا انتخاب ہی کیا جائے۔ تربیتی ورکشاپ میں زرعی ماہرین نے شرکا کو کہا اگر کپاس کے کاشتکار زمین کی سخت تہہ توڑیں گے تو پیداوار میں بڑھوتری ہوگی۔ ا