پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، احمد محمود 

   پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، احمد محمود 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)پاکستان پیپلز پارٹی  ڈویژن بہاولپور کے سیکرٹری اطلاعات و ممبر پی پی پی ڈیجیٹل ملک شاہ محمد چنڑ نے مخدوم ہاؤس میں سابق گورنر پنجاب و صدر پی پی پی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے ملاقات کی اور انکے بیٹوں اور پیپلزپارٹی کے دیگر نامزد امیدواروں کی حالیہ الیکشن کامیابی پر دلی مبارکباد دی اور انہیں  گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع چیف کوارڈینیٹر پاکستان پی پی پی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین، سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور،سا(بقیہ نمبر24صفحہ7پر)

بق ٹکٹ ہولڈر کامران خالد،جمیل احمد نورانی اور زبیر خان بلوچ بھی موجود تھے۔ سابق گورنر و صوبائی صدر پی پی پی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا جبکہ دائیں بازو کی قوتوں نے ہمیشہ پاکستان اور جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی بھر پور کوشش کی مگر پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس کے لیڈروں سے لیکر کارکنوں تک نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر جمہوریت بہترین انتقام ہے کا فلسفے اور نعرے کے ساتھ ملک میں سب کو ساتھ لیکر چلنے کی بات کی۔ چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے دو روزہ طویل ترین اجلاسوں میں شرکاء نے قومی خواہشات ملکی و عوامی مفادات میں کئے گئے فیصلوں کو زبردست سراہا ہے انہیں پوری قوم کی متفقہ آواز مدبرانہ پالیسیوں کی بدولت مستقبل کی شاندار کامیابی کا راز قرار دیا ہے اور قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے افکار و نظریات عوام دوست فلسفہ سیاست کو پروان چڑھا کر روٹی کپڑا اور مکان کے نعرہ کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔