اسلام آباد (پ ر)موبائل فون انڈسٹری کے سرکردہ پلیئر،ٹیکنو موبائل کو صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکنالوجی کے ارتقاءاور خواتین کی مالی شمولیت کے حوالے سے نمایاں خدمات پر ایوارڈ سے نوازا ہے ۔اسلام آباد میںایوان صدر میں تقریب میں ممتازصنعتکاروں،پالیسی سازوں،کارپوریٹ ایگز یکٹیو ز،اسٹارٹ اپس اور خواتین کی مالی شمولیت اور تکنیکی ترقی میںکردار اداکرنے والی بہترین کمپنیاں موجود تھیں ۔ اس تقریب کی تھیم”مالی شمولیت اور کاروباری تبدیلی اپنانا“تھی۔ٹیکنو موبائل یہ اہم سنگ میل حاصل کرنے والا پاکستان میںپہلا موبائل فون اسمبلر بن گیا ہے،جو کہ مقامی مینو فیکچرنگ کے حوالے سے اس کے عزم کا ثبوت ہے ،صدر عارف علوی نے تقریب کے دوران مقامی پیداوار کے حوالے سے ٹیکنو کے عزم کو سراہا۔ٹیکنو موبائل کی 11پروڈکشن لائنز پر مشتمل جدید ترین فیکٹریاں ماہانہ 8لاکھ50ہزار اسمارٹ فونز تیار کرتی ہیں۔ٹیکنو نے صرف2023میں 14لاکھ اسمارٹ فونز اسمبل کرتے ہوئے موبائل فون بنانے والے پاکستان کے سب سے بڑے اداروںمیںسے ایک کے طور پر اپنی پوزیشن مستحکم کی۔ٹیکنو پاکستان کے سیلز ڈائریکٹر عدیل طاہر نے کمپنی کی کامیابیوںپر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ”ریاست کی اعلیٰ ترین سطح پر ہماری کارکردگی کو تسلیم کیا جانا یقینی طور پر اعزاز کی بات ہے،ہمیںپاکستان کی پہلی موبائل فون مینوفیکچرنگ کمپنی ہونے اور میو فیکچرنگ پلانٹس میںکا م کرنے والی خواتین کا سب سے زیادہ تناسب رکھنے پر فخر ہے
۔جاز اور نسٹ کے ساتھ 5G تحقیق اور تعلیمی مقاصد کےلئے یہ تعاون پاکستان میںاسٹارٹ اپس اور فروغ پذیر 5G ماحولیاتی نظام کی بنیاد رکھے گا،اور یہ ٹیکنو پاکستا ن کےلئے انتہائی فخر کا لمحہ ہے۔“