ن لیگ،جے یو آئی ف کے حوالے سے خبریں حقیقت پر مبنی نہیں، مریم اورنگزیب
لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ(ن)اور جے یو آئی(ف)سے متعلق میڈیا کی خبروں کی تردید کردی،مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں، دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان مشاورتی اجلاس ہوا جس کا باضابطہ اعلامیہ جاری کیا گیا،ترجمان ن لیگ نے مزید کہا کہ مشاورتی اجلاس کے شرکاء نے خاص طور پر صوبہ بلوچستان کو درپیش چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ میں ایک مضبوط جمہوری حکومت کو وقت کی ضرورت قرار دیا، اجلاس نے طے کیا کہ بلوچستان میں مختلف سیاسی قوتوں کا مل کر بیٹھنا ملکی مفاد میں ہے اور اس سلسلے میں فریقین اپنی جماعتوں میں تعاون کے خواہاں ہیں دونوں جماعتوں میں سیاسی تعاون اور باہمی احترام کا تعلق استوار ہے، مولانا فضل الرحمان ہمارے لیے ایک بزرگ اور قابل احترام شخصیت ہیں، میڈیا سے درخواست ہے کہ اجلاسوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کرے۔
مریم اورنگزیب