کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 3 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسو نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹ پر 138 رنز بنائے، آغا سلمان 33 رنز بناکر نمایاں رہے، فہیم اشرف، کولن منرو نے 20، 20 اور جارڈن کاز نے 19 رنز بنائے۔اس کے علاوہ عماد وسیم 9،شاداب خان 2 اور اعظم خان ایک رن بناسکے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد وسیم نے اور ابرار احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، عقیل حسین نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ لی۔ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 139 کا ہدف با آسانی 19 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ جیسن رائے 37 اور رائیلی روسو نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔