دن بدن بگڑتی صورتحال سے غزہ موت کا گھر بن چکا ، عالمی ادارہ صحت

      دن بدن بگڑتی صورتحال سے غزہ موت کا گھر بن چکا ، عالمی ادارہ صحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا(آئی این پی)عالمی ادارہ صحت (WHO)کے سربراہ ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے کہا ہے کہ غزہ میں طبی صورت حال مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے اور غذائی قلت خطرناک حدود کو چھو رہی ہے،عالمی میڈیاکے مطابق ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ سے قبل صرف ایک فیصد سے کم آبادی کو خوراک کی کمی کا سامنا تھا اور اب 15فیصد آبادی اس صورتحال سے دوچار ہے،ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ جنگ کے مزید طوالت اختیار کرنے اور امداد کی فراہمی متاثر ہونے کے نتیجے میں یہ تعداد اور بھی بڑھ جائے گی،ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے خبردار کیا کہ صحت کے نظام کی مسلسل بربادی اور غذائی قلت کی وجہ سے غزہ موت کا گھر بن گیا ہے۔ جہاں ایک طرف بمباری اور دوسری جانب غیر انسانی صورت حال کا سامنا ہے،ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او نے اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے کہ عالمی پروگرام برائے خوراک کو غزہ کے شمالی علاقوں تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

عالمی ادارہ صحت