پنجاب اسمبلی کا اجلاس، تمام نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس، تمام نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا
پنجاب اسمبلی کا اجلاس، تمام نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں تمام نو منتخب اراکین اسمبلی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت تمام منتخب ہونے والے اراکین پہنچے ، اجلاس دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہو جبکہ اپوزیشن کے اراکین اسمبلی کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی بھی کی گئی تاہم اجلاس میں جمعہ کا وقفہ کر دیا گیا ۔ جمعہ کے وقفے کے بعد سپیکر سبطین خان نے اراکین پنجاب اسمبلی سے حلف لیا ۔

 پنجاب اسمبلی کے سیشن میں اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر اوروزیراعلی کاانتخاب  ہوگا۔مسلم لیگ ن نے اسمبلی اجلاس سے قبل پارٹی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کااجلاس طلب کرلیا ۔اسمبلی چیمبر میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت مریم نواز کریں گی۔  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی بھی مدعو ہیں۔

آٹھ فروری 2024کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں نئی پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی ہے۔ مسلم لیگ ن نے وزیراعلی پنجاب کےانتخاب کے لئے مریم نواز کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ  تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل نے میاں اسلم اقبال کو وزیراعلی کے لئے امیدوار نامزد کیا ہے۔
 

مزید :

اہم خبریں -قومی -