پشاور ہائیکورٹ؛ پنجاب سے نومنتخب رکن اسمبلی محمد احمد چٹھہ کی 8مارچ تک راہداری ضمانت منظور کرلی

پشاور ہائیکورٹ؛ پنجاب سے نومنتخب رکن اسمبلی محمد احمد چٹھہ کی 8مارچ تک ...
پشاور ہائیکورٹ؛ پنجاب سے نومنتخب رکن اسمبلی محمد احمد چٹھہ کی 8مارچ تک راہداری ضمانت منظور کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے پنجاب سے نومنتخب رکن اسمبلی محمد احمد چٹھہ کی 8مارچ تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وکیل درخواست گزار نے کہاکہ میرے موکل کیخلاف 28ایف آئی آر درج ہیں،درخواست گزار این اے 66اور پی پی 36سے منتخب ہوئے ہیں،جسٹس فضل سبحان نے استفسار کیا کہ پنجاب سے سارے یہاں کیوں ا ٓ جاتے ہیں؟نہ لاہور سے یہاں آتے ہیں، وہاں کی متعلقہ عدالتوں میں پیش کیوں نہیں ہوتے؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ وہاں عدالتوں میں جانے نہیں دیا جاتا، گرفتار کرلیتے ہیں،راہداری ضمانت کیلئے یہاں آتے ہیں،عدالت نے محمد احمد چٹھہ کی 8مارچ تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔