مریم نواز قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو گئیں

Feb 23, 2024 | 11:08 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نامزدوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں،مریم نواز کے ساتھ مریم اورنگزیب اور پرویز رشید بھی اسمبلی آئے۔مریم نواز پنجاب اسمبلی کے بیک گیٹ سے اسمبلی پہنچیں۔

 مریم نواز نےاین اے ایک سو انیس  سے استعفٰی دے دیا۔عام انتخابات میں مریم نواز قومی اسمبلی کےحلقے این اے 119سے بھی کامیاب ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں