مریم اورنگزیب کو پنجاب میں کونسا عہدہ دیا جائے گا؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

مریم اورنگزیب کو پنجاب میں کونسا عہدہ دیا جائے گا؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 
مریم اورنگزیب کو پنجاب میں کونسا عہدہ دیا جائے گا؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے مشاورت سے کیا ہے۔مریم اورنگزیب آج پنجاب اسمبلی کی رکن کے طورپر حلف اٹھائیں گی اور وہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کی معاونت کریں گے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب دو بار رکن قومی اسمبلی، دو بار وفاقی وزیراطلاعات رہ چکی ہیں، مریم اورنگزیب پہلی بار پنجاب اسمبلی کی رکن کے طورپر حلف اٹھائیں گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -