ہمارا مینڈیٹ چرانے کا خوف ان کو سونے نہیں دے رہا،عامر ڈوگر

ہمارا مینڈیٹ چرانے کا خوف ان کو سونے نہیں دے رہا،عامر ڈوگر
ہمارا مینڈیٹ چرانے کا خوف ان کو سونے نہیں دے رہا،عامر ڈوگر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اور نومنتخب رکن اسمبلی عامر ڈوگر نے کہاہے کہ ہمارا مینڈیٹ چرانے کا خوف ان کو سونے نہیں دے رہا،چند ایم پی ایز کو اتنے پریشر کے بعد توڑا، وہ بھی واپس آجائیں گے۔

عامر ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہاکہ بلے کے بغیر پنجاب اسمبلی کی 170سیٹیں ہیں،بلا نشان ہوتا تو 80سیٹیں مزید ہوتیں،ان پر خوف کے سائے ہیں، چاروں طرف پولیس ہے، لوگ خوار ہو رہے ہیں۔

رکن اسمبلی نے کہاکہ ہمارا مینڈیٹ چرانے کا خوف ان کو سونے نہیں دے رہا،چند ایم پی ایز کو اتنے پریشر کے بعد توڑا، وہ بھی واپس آجائیں گے،ان کاکہناتھا کہ جو ایم پی ایز عوام کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں ان کو تو آنے دیں،خوف ان کا اس وقت تک پیچھا کرے گا جب تک یہ ہمارا مینڈیٹ تسلیم نہیں کریں گے،یہ خوف اس وقت تک رہے گا جب تک بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوتے۔