ایم کیوایم اور (ن) لیگ کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں ، حکومت بننے سے قبل ہی پریشان کن انکشاف 

ایم کیوایم اور (ن) لیگ کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں ، حکومت بننے سے قبل ہی ...
ایم کیوایم اور (ن) لیگ کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں ، حکومت بننے سے قبل ہی پریشان کن انکشاف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اتحادی حکومت بننے سے قبل ہی (ن) لیگ سے ناراض دکھائی دے رہی ہے اور شدید تحفظات کا شکار ہے ۔

نجی ٹی وی "جیونیوز" نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ایم کیوایم کا 4 رکنی وفد آج شہبازشریف سے ملاقات کرے گا جس دوران متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر اراکین اپنے تحفظات شہبازشریف کے سامنے رکھیں گے ۔ایم کیوایم کا مؤقف ہے کہ انہیں پاور شیئرنگ میں فیئر ڈیل نہیں مل رہی ، انہیں ابھی تک پاور شیئرنگ میں کوئی کمٹمنٹ نہیں ملی ۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم اپنے شدید تحفظات کے ساتھ شہبازشریف سے ملے گی ،( ن) لیگ کی کمیٹی سے جومیٹنگ ہوئی تھی ایم کیوایم اس پر بھی ناخوش ہے ۔

ایم کیوایم ذرائع کا کہناتھا کہ شہبازشریف کیلئے نیک جذبات ہیں لیکن ان حالات میں ساتھ چلنا مشکل ہو گا،، شہبازشریف سے ملاقات کے بعد ایم کیوایم تحفظات کا عوامی سطح پر اظہار کرے گی ، پیپلز پارٹی سے کامیاب مذاکرات کے بعد (ن) لیگ کا رویہ ایک دم بدل گیا ۔

مزید :

قومی -