نیا آئی ایم ایف پروگرام 6ارب ڈالر کا ہوگا، مدت 3سال ہو گی؛ وزارت خزانہ

نیا آئی ایم ایف پروگرام 6ارب ڈالر کا ہوگا، مدت 3سال ہو گی؛ وزارت خزانہ
نیا آئی ایم ایف پروگرام 6ارب ڈالر کا ہوگا، مدت 3سال ہو گی؛ وزارت خزانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ نیا آئی ایم ایف پروگرام 6ارب ڈالر کا ہوگااور مدت 3سال ہو گی ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے وزارت خزانہ کی ورکنگ اور  اہم اہداف طے کر لئے گئے،نئے پروگرام کیلئے وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام مسلسل رابطے میں ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس ٹو جی ڈی پی 3سال میں 15فیصد تک بڑھانے کا ہدف ہوگا، مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر 3ماہ کے درآمدی بل کے برابر رکھنے کا ہدف ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اور پرائمری بیلنس سرپلس رکھنے کا ہدف بھی طے کر لیا گیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں سبسڈی کا تعین بھی نئے قرض پروگرام کی شرط کے مطابق ہوگا، آئندہ سال بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق بنایا جائے گا، نگران حکومت نے نئی حکومت کیساتھ معاشی روڈ میپ اور قرض پروگرام کیلئے ورکنگ تیار کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ قرض پروگرام ختم ہونے کے ساتھ آئی ایم ایف سے نیا قرض معاہدہ سائن ہوگا، قرض معاہدے سے قبل آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کیلئے یقین دہانی کرائی جائے گی۔