پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں سپیکر سبطین خان نے نومنتخب اراکین کو روکے جانے سے متعلق کیا کہا؟

پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں سپیکر سبطین خان نے نومنتخب اراکین کو روکے ...
پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں سپیکر سبطین خان نے نومنتخب اراکین کو روکے جانے سے متعلق کیا کہا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کا الیکشن 2024 کے بعد پہلا اجلاس 2 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا جس کی صدارت سپیکر سبطین خان کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اجلاس کے دوران نو منتخب اراکین سے متعلق کہا کہ ان کو اسمبلی آنے سے نہیں روکا جانا چاہیے۔ آج نومنتخب اراکین اسمبلی کا حلف ہو گا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہو گا۔ زیادہ سکیورٹی کسی قسم کے جھگڑے سے بچنے کیلئے لگائی گئی ہے ۔ آج کے اجلاس میں تمام اراکین کی شرکت یقینی بنائیں گے۔ 

اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ 

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز آج پارلیمانی سیاست کا آغاز کر رہی ہیں، وہ آج پہلی بار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گی۔