بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ شیرافضل مروت کھل کر بول پڑے

بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ شیرافضل مروت کھل ...
بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ شیرافضل مروت کھل کر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بیرسٹر گوہر خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سےکیوں ہٹایا گیا، تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت  کھل کر بول پڑے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہ بیرسٹر گوہر کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے پیچھے نااہلی اور خراب کارکردگی ہے،بیرسٹر گوہر شریف آدمی ہیں لیکن کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی،ان کاکہنا ہے کہ پارٹی آفس چلانے کیلئے ہر وقت متحرک رہنا ہوتا ہے لیکن ایسا نہ ہوا، تین ماہ کا وقت بیرسٹر گوہر کو ملا وہ کامیاب نہ ہو سکے،شیر افضل مروت کاکہنا تھا کہ ورکرز کی احتجاج سمیت توقعات تھیں جس میں بیرسٹر گوہر ناکام ہوئے،انتخابی نتائج کے بعد قیادت کی اپروچ قابل ستائش نہ تھی،بیرسٹر گوہر کو لیڈکرنا چاہئے تھا لیکن وہ ناکام رہے۔