آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ، آج چلا گیا ہوگا،عمران خان 

آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ، آج چلا گیا ہوگا،عمران خان 
آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ، آج چلا گیا ہوگا،عمران خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، آج خط چلا گیا ہوگا،اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو قرضے کو واپس کون کرے گا، اس قرض سے غربت بڑھے گی۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ جب تک سرمایہ کاری نہ ہو قرض بڑھتا جائے گا، سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے،بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ پہلے نوازشریف کی سلیکشن کیلئے اداروں کو تباہ کیا گیا،عدالتیں، نیب سب کچھ تباہ کیا تاکہ نواز شریف کو سلیکٹ کر سکیں،نوازشریف کیلئے مجھے زیرو کیا گیا، پھر انتخابات میں دھاندلی کرائی گئی،اب کمشنر راولپنڈی کے انکشافات سامنے آئے ہیں،کمشنر کو اٹھایا گیا تشدد کیا گیا، اب سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہے۔