بجلی 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے سے متعلق نیپرا میں سماعت مکمل

بجلی 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے سے متعلق نیپرا میں سماعت مکمل
بجلی 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے سے متعلق نیپرا میں سماعت مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپرا نے بجلی 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق نیپرا کی جانب سے کہا گیا کہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر پہلے تحقیقات کی جائیں گی جس کے بعد جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ ہو گا۔ 

چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت اب بجلی مہنگی نہیں ہونی چاہیے تھی، آپ ڈالر ایکس چینج ریٹ دیکھ لیں اور فیول کی قیمت دیکھ لیں۔ اب تو ہم تھک چکے ہیں۔ کمپنیاں اپنے معاملات سیدھے کر لیں، اپنی نا اہلی کی سزا عوام کو مت دیں۔ 

مزید :

بزنس -