تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط میں کیا لکھا ؟ سلمان اکرم راجہ نے بتا دیا

تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط میں کیا لکھا ؟ سلمان اکرم راجہ نے بتا دیا
تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط میں کیا لکھا ؟ سلمان اکرم راجہ نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما  سلمان اکرم راجہ نے کہا  ہےکہ پی ٹی آئی نے خط  میں  یہ نہیں کہاکہ آئی ایم ایف پاکستان کو قرض نہ دے،آئی ایم ایف سے صحیح معاہدہ وہی حکومت کرے گی جو عوام کی منتخب کردہ ہو۔عوام کی منتخب کردہ حکومت ہی IMFسے صحیح معاہدہ کرے گی۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار  نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا  ۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ  اس وقت ہمیں ملک میں انصاف کا کوئی دریچہ نظر نہیں آرہا۔اس وقت نظر یہ آرہا ہے کہ سسٹم کے اندر رہ کر کوئی انصاف کی توقع نہیں کی جاسکتی۔بہت ہی مایوسی کا عالم ہے ہماری آنکھوں کے سامنے الیکشن چرایا گیا ہے۔میں خود چشم دید گواہ ہوں مظلوم ہوں۔جس طرح ہمارے ٹریبونل کام کرتے ہیں ابھی تک 2013ء کے مقدمات کے فیصلے نہیں ہوئے ہیں۔اسمبلی کی مدت ختم ہوجاتی ہے مگر مقدمات کے فیصلے نہیں ہوتے۔ہمارے سامنے آگے کا قانونی راستہ انتہائی مخدوش ہے۔ایسے میں دنیا کو یہ بتانا کہ پاکستانی عوام کی رائے کیا ہے اور اس رائے کے مطابق ملک کو نہیں چلنے دیا جارہا یہ فطری بات ہے۔اگر غیر فطری نظام چلے گا تو کہیں نہ کہیں سے آواز ضرور اٹھے گی۔ہوسکتا ہے وہ آواز ہمیں پسند نہ آئے وہ ایسی آواز ہو جو عام حالات میں نہیں اٹھنی چاہئے۔جو ملک کے لئے بہتر ہے چاہے وہ آئی ایم ایف پروگرام ہو وہ ہونا چاہئے۔مطالبہ صرف یہ ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ شفافیت کا بھی انتظام کیا جائے۔

پروگرام میں  میزبان شاہزیب خانزادہ نے بھی اپنا تجزیہ پیش کیا ۔