تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کے حوالے سے"پروگرام" بنا لیا ؟شاہ زیب خانزادہ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کے حوالے سے"پروگرام" بنا لیا ؟شاہ زیب خانزادہ نے ...
 تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کے حوالے سے
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار  شاہ زیب خانزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف نے  آئی ایم ایف پروگرام کو خطرے میں ڈالنے کا پروگرام بنا لیا ہے۔

"جیو ٹی وی" کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی ایک بار پھر آئی ایم ایف پروگرام کو خطرے میں ڈال رہی ہے ، تحریک انصاف نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دباؤ بڑھاتے ہوئے آئی ایم ایف پروگرام کو خطرے میں ڈالنے کا پروگرام بنا لیا ہے۔ تحریک انصاف کی اس نئی حکمت عملی کے مطابق عمران خان الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے آئی ایم ایف کو خط  میں قرض پروگرام کوانتخابات کے آڈٹ سے مشروط کرنے کی بات کریں گے۔

شاہ زیب خانزادہ  کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے کو پڑھے بغیر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف مذہب کا استعمال کرکے ایک نفرت انگیزی کی مہم شروع کی گئی ۔ان پر جھوٹے الزامات لگائے گئے  اور اپنے اپنے مفادات کے لئے پروپیگنڈہ کیا گیا ۔