عمران خان کے آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر اسحاق ڈار نے کیا ردعمل دیا؟

عمران خان کے آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر اسحاق ڈار نے کیا ردعمل دیا؟
 عمران خان کے آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر اسحاق ڈار نے کیا ردعمل دیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر اسحاق ڈار نے ردعمل میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ کر تحریک انصاف ملک دشمنی ثابت کر رہی ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستیں روکنے کو الیکشن کمیشن کے پاس کوئی قانونی وجہ ہو گی۔ پاکستان کے عوام کی مشکلات کو دور کرنا چیلنج ہے۔ وفاقی ہوں یا صوبائی معاملات کو نوازشریف ڈیل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف منظر سے غائب نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے جس سے متعلق پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ خط میں عمران خان نے پاکستان سے مالی پیکج کیلئے بات چیت الیکشن میں دھاندلی کے آڈٹ سے مشروط کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -