دھاندلی پر عالمی برادری نے ردعمل دیا ، بہتر ہے خود احتساب کر لیں :سینیٹرولید اقبال

دھاندلی پر عالمی برادری نے ردعمل دیا ، بہتر ہے خود احتساب کر لیں :سینیٹرولید ...
دھاندلی پر عالمی برادری نے ردعمل دیا ، بہتر ہے خود احتساب کر لیں :سینیٹرولید اقبال
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما  سینیٹرولید اقبال نے کہا کہ2024ء کا الیکشن ایسا ہے اس میں بین الاقوامی برادری نے رد عمل دیا ہے۔ اس میں بین الاقوامی سطح پر جرائداور اخبارات نے جو رد عمل دیا ہے اس پر سینیٹ میں تفصیل سے گفتگو کرچکا ہوں۔یہ ایک انٹرنیشنل معاملہ بن چکا ہے اورتاریخ میں پہلے بار بنا ہے،ہمیں ہوش کے ناخن لینا چاہئیں، خود احتساب کرلیں۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار  نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں سینئر رہنما پیپلز پارٹی سینیٹرتاج حیدر نے کہا کہ ہم سب مل کر وہ راستے نکالیں گے کہ اپنے وسائل سے اپنی معیشت کو کھڑا کرسکیں۔

سینئر رہنما مسلم لیگ( ن)سینیٹرعرفان صدیقی نےکہا کہ جنہوں نے آرٹی ایس ڈاؤن کیا تھا ان کا کوئی احتساب نہیں ہوا۔