صدارتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا

صدارتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا
 صدارتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن  ) صدارتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔  خبر رساں ادارے " آن لائن" کے مطابق وفاق سمیت صوبوں میں حکومت سازی کے معاملات فائنل ہونے کے بعدسینیٹ الیکشن سے قبل صدارتی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نئے صدر مملکت کے انتخاب کیلئے 8 مارچ کی تجویز دی گئی ہے۔اسمبلیوں کی حلف برداری کے بعد فوری طور پرصدارتی انتخاب ہوگا۔آصف علی زرداری حکومتی اتحادیوں کی جانب سے صدارتی امیدوار ہونگے۔ذرائع کے مطابق ملک کے 14 ویں صدر کا انتخاب 8 مارچ تک کرلیا جائے گا۔