بلوچستان اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری 

بلوچستان اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن ...
بلوچستان اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق پیپلزپارٹی کی غزالہ گولہ، مینا مجید، شہناز عمرانی رکن بلوچستان اسمبلی بن گئیں،مسلم لیگ ن کی راحیلہ درانی، ہادیہ نواز، ربابہ بلیدی رکن بلوچستان اسمبلی بن گئیں،جمیعت علمااسلام ف کی شاہدہ رؤف اور صفیہ رکن بلوچستان اسمبلی بن گئیں،بلوچستان عوامی پارٹی سے فرح عظیم شاہ رکن بلوچستان اسمبلی بن گئیں،نیشنل پارٹی سے ام کلثوم ، اے این پی سے سلمیٰ بی بی رکن بلوچستان اسمبلی بن گئیں۔

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو 2مخصوص نشستیں مل گئیں،پیپلزپارٹی اور جمعیت علما اسلام ف کو قومی اسمبلی میں ایک ایک مخصوص نشست ملی،ن لیگ کی کرن حیدر اور اختر بی بی مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی ہو گئیں،پیپلزپارٹی کی ازبل زہری ، جے یو آئی ف کی عالیہ کامران مخصوص نشستوں پر ایم این اے ہو گئیں۔

اسی طرح بلوچستان اسمبلی میں اقلیتی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف کو ایک ایک نشست ملی ہے،پی پی کے سنجے کمار، ن لیگ کے پیٹرک سینٹ اور جے یو آئی ف کے روی پہوجا ایم پی اے ہو گئے ۔