عمران خان کے آئی ایم ایف کو لکھے گئے مجوزہ خط کیساتھ کیا سلوک کیا جائیگا ؟ عالمی تجزیہ کار کا بیان آ گیا

عمران خان کے آئی ایم ایف کو لکھے گئے مجوزہ خط کیساتھ کیا سلوک کیا جائیگا ؟ ...
عمران خان کے آئی ایم ایف کو لکھے گئے مجوزہ خط کیساتھ کیا سلوک کیا جائیگا ؟ عالمی تجزیہ کار کا بیان آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( خصوصی رپورٹ)  ولسن سینٹر میں ساؤتھ ایشیا انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر مائیکل کوگلمین نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے مجوزہ خط کو نظر انداز کیا جائے گا اور اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی، تاہم یہ ایک خوفناک آئیڈیا ہے۔   مائیکل کوگلمین نےایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو ایک نئے قرض کی اشد ضرورت ہے۔ ایسا نہ ہونا معیشت کے لئے تباہ کن ہوگا۔ 

"جنگ " کے مطابق عالمی تجزیہ کار نے کہا کہ حال ہی میں منعقد ہونے والے انتخابات سیاسی استحکام فراہم کرنے کے حوالے سے بہت کچھ چاہتے ہیں جس کے نتیجے میں میکرو اکنامک استحکام آسکے۔ پاکستان کو کسی بھی نئی سہولت کی توسیع روکنے کیلئے آئی ایم ایف کو خطوط بھیجنے کی کوشش سے صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔